• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائے،PMA

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کے صدر ڈاکٹر نادر اچکزئی اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کراکے حقائق عوام کے سامنے لائے ، اسپتالوں میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اور دیگر عملے کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، انصاف کیلئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیاں کسی بھی طرح درست اقدام نہیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نائب صدر ڈاکٹر زینت ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر کامیاب ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹراشرف ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فیاض اور پریس سیکرٹری ڈاکٹر منیر گچکی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز ، ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اپنی ساتھی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر دوران ڈیوٹی ہونے والے افسوسناک حملے کے بعد انصاف ، تحفظ ، شفاف تحقیقات اور محکمہ صحت میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں ان کی آواز دبانے کیلئے انتظامی اختیارات اور تادیبی کارروائیوں کا سہارا لیا جارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ، ہماری پرامن جدوجہد کسی فرد،گروہ یا ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ ڈاکٹر ما ہ نور ناصر کو انصاف کی فراہمی، ڈاکٹروں اورطبی عملے کی جان و مال کے تحفظ ، محکمہ صحت میں میرٹ، شفافیت ، احتساب کے فروغ ، بدعنوانی، اقربا پروری اور انتظامی بے ضابطگیوں کے خاتمے ، بلوچستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری ڈاکٹر برادری، خواتین کے تحفظ اور نظام صحت پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملہ سول ہسپتال کوئٹہ کے سرجیکل کمپلیکس میں پیش آیا جہاں 5وارڈ اور 3آپریشن تھیٹر ہیں معمول کے سیکورٹی انتظامات کے مطابق ہروارڈ اور آپریشن تھیٹر کے لئے کم از کم7 سے 8سیکورٹی گارڈز موجود ہونے چاہئےتھے مگرا نتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ واقعہ کے بعد ایک بھی سیکورٹی گارڈ موجودنہیں تھا جو نہ صرف انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی کو ظاہر کرتا ۔
کوئٹہ سے مزید