کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت اور امریکا کی جانب سے لشکر طیبہ کے کارکن ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے اقدام کو روک دیا جو 2008 کے ممبئی حملوں کے سلسلے میں مطلوب تھا۔
امریکہ اور بھارت نے 1267 القاعدہ سینکشنز کمیٹی کے تحت میر کی فہرست طلب کی تھی تاکہ ان کے اثاثے منجمد، سفری پابندی اور ہتھیاروں کی پابندی لگائی جائے۔
اس معاملے سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے یہ رکاوٹ پچھلے سال بھارت اور امریکہ کے اسی طرح کے اقدام کو روکنے کے لیے ’’تکنیکی ہولڈ‘‘ کے استعمال کے بعد ہے۔ میر کو بھارت اور امریکہ کے قوانین کے تحت پہلے ہی دہشت گرد نامزد کیا جا چکا ہے۔