اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سے سینئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے، ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائرکی ہے۔