• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ عشرت علی کو سپریم کورٹ ملازمین کی جانب سے الوداعیہ دیا گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ 17جون کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے۔ مدت پوری ہونے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ عشرت علی کو 28ستمبر 2022کو سپریم کورٹ میں رجسٹرار تعینات کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل رجسٹرار عبدالرزاق بطور رجسٹرار سپریم کورٹ فرائض سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ عشرت علی کو وفاقی حکومت نے اپریل میں عہدے سے ہٹا دیا تھا تاہم وہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید