راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے تھانہ آر اے بازار اور تھانہ سول لائن کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف دو درخواستیں خارج کردیں۔ثمینہ خلیل اور شاہدہ بی بی نے اپنے بیٹوں جبکہ عثمان شریف نے اپنے بھائی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ادھر چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی کے شہر یار آفریدی کی نظر بندی کے خلاف رٹ نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے پاس پریزینٹیشن فائل کرسکتے ہیں۔