کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگر نےبیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ جسے سیاسی مخالفین نے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر پاکستان کی سیاست سے مائنس کرنا چاہا وہ آج خود تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں لیکن میاں نوازشریف آج بھی عوام کا مقبول ترین لیڈر اور سیاست کا محور ہے اور یہ مقام نوازشریف نے عوام کی خدمت کرکے حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دوست ہے، حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ مرکزی قیادت کا شیخ جعفر خان مندوخیل کے بارے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضلع کوئٹہ کی پوری کابینہ شیخ جعفر مندوخیل کی قیادت میں متحد اور ان کے ساتھ ہے کیونکہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کو شیخ جعفر مندوخیل جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔