کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنا اور بہترین پرفارم کرنا خواب ہے۔ کیمپ میں لمبی بولنگ کرنے کی کوشش کی ہے، موسم گرم ضرور تھا لیکن گرمی کا فائدہ ہو گا۔ بدھ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور میں پلان کر کے بولنگ کرتے ہیں، جس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل تازہ دم ہونا بہت ضروری ہے،ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ دریں اثنا حارث رؤف نے لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا اور سمر کیمپ میں شامل کرکٹرز کو لیکچر دیا اور تصاویر بنوائیں ۔