کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، ایوان نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم محترمہ شہیدبے نظیر بھٹو کے 70ویں یوم ولادت کے موقع پرجمہوریت کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ، قرار داد میں ملک ، قوم اور جمہوریت کے لئے ان کی گراں قدر خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قرارداد پیپلز پارٹی کے سینئر ممبر اور سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔