اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پشاور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) روح الامین کو چیئر مین فیڈرل سروسز ٹریبونل لگانے کی منظوری دیدی ہے،یاد رہے کہ وزارت قانون نے سابق جج روح الامین کی بطور چیئر مین فیڈرل سروسز ٹریبونل تقرری کی سمری چیف جسٹس پاکستان کو ارسا ل کی تھی،چیف جسٹس کی منظوری کے بعد وزارت قانون نئے چیئر مین فیڈرل سروسز ٹریبونل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔