اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کیلئے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو پیش ہونے کیلئےآج تک کا وقت دیدیا۔ضمانتیں سیشن عدالت سے مسترد ہو چکیں ، عدالت نے استفسار کیا کہ قانون بہت واضح ہے ،جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں کیا وہ عام آدمی کو بھی دیا جاتا ہے تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ ایسے کیسے گرفتار ہو جائیں گے ۔