• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے 25 اسٹنٹ پروگرامز کو ترقی دینے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازانور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے 25 اسٹنٹ پروگرامرز کو گریڈ 16 سے 17 میں پروموٹ کرنے کےاحکامات جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو اس حوالے سے ان کی اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری کرنے کا حکم دے دیا ،دو رکنی بنچ نے عظمت اللہ سمیت 25 درخواست گزاروں کی رٹ کی سماعت کی ، درخواست گزار وکیل خالد رحمان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل اسسٹنٹ پروگرامر گریڈ 16 ہوم ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی تقرری بھی تمام قوانین کے بعد میرٹ پر ہوئی ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم نے ان ملازمین کی گریڈ 16 سے 17 میں اپ گریڈیشن کا حکم جاری کیا ہے اور وہ اب گریڈ 17 کی پوسٹوں کی تنخواہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے ساتھ ساتھ آئین کی مختلف شقوں کے تحت اگر کسی کو ایک نوعیت کی مراعات دی جائیں اور وہ یکساں سکیل اور میرٹ پر ہو تو دوسرے کا بھی وہی حق بنتا ہے چونکہ پہلے ہی سے دو محکموں نے ان پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا ہے اسلئے درخواست گزاروں کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ اسی اصول کے تحت ان کی اپ گریڈیشن کی جائے، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی ہے کہ کسی کو بھی ان کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا لہذا درخواست گزاروں کو بھی گریڈ 17 میں اپ گریڈ کیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ منظور کردی اور درخواست گزاروں کو گریڈ 17 میں اپ گریڈ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور سے مزید