• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف فٹ بال: پاکستان کا آج کویت سے مقابلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا میچ ہفتہ کو کویت کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو چار صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی کویتی ٹیم نے پہلے میچ میں نیپال کو تین صفر کی شکست دی تھی۔ گروپ اے کے پوائنٹ ٹیبل پر بھارتی ٹیم پہلے اور کویتی ٹیم دوسرے نمبر پرنیپال تیسرے جبکہ پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

اسپورٹس سے مزید