کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا، ایشین ہاکی فیڈریشن نے چنئی میں 3 سے 12 اگست ہونے والے ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ میں بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا، دوسرا 4 اگست کو کوریا، تیسرا 6 اگست کو جاپان ، چوتھا 7 اگست کو چین اور پانچواں 9 اگست کو بھارت کیساتھ کھیلے گا۔