لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحب زادے مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی ہمارے پاس واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا،مونس الٰہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، خاندان ایک لیکن سیاسی فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔ سابق گورنر و مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات مثبت رہی۔مونس الٰہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، خاندان تو ہمارا ایک ہے لیکن سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔