• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارٹر آف اکنامی پر دستخط کیلئے تیار ہوں، آصف زرداری

لاہور(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے میں نے کسی کو دھوکا نہیں دیا اور مسلم لیگ ن کو بھی دھوکا نہیں دوں گا،پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، میثاق معیشت(چارٹر آف اکانومی) وقت کی ضرورت ہے،ہم دستخط کرنے کیلئے تیار ہیں،کسی کو دھوکا دیا نہ ن لیگ کو دوں گا،ایران سعودیہ تعلقات بہتر ی سے ایران گیس پائپ لائن میں کوئی رکاوٹ نہیں ،بنگلا دیش کی 70 فیصد ٹیکسٹائل برآمدات بھارتی ساختہ ، صرف میڈ ان بنگلا دیش کا ٹیگ لگتا ہے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صنعتکاروں سےملاقات اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) رہنما گوہر اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،آصف علی زرداری کا کہنا تھا مجھے ابھی پتا نہیں کہ آئی ایم ایف ہمیں پیسے دیتا ہے یا نہیں لیکن میرے خیال سے 2 ارب ڈالر کی چینی ہے اس کو ایکسپورٹ کیا جائے۔ میں اپنے نظریات اور کاروباری پالیسی سے پیسے کماتا ہوں، کسی بھارتی نے کہا کہ زرداری صاحب نے 100 بلین ڈالر کا بھنڈ مارا ہے، یہ ہم کرکے دکھائیں گے بھنڈ نہیں ماریں گے، میں صنعت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ان کا کہنا تھا سعودی عرب اور ایران اکٹھے ہو رہے ہیں، ایران سعودیہ تعلقات بہتر ہونے کے بعد ایران سے گیس پائپ لائن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہم سب مل کر اکٹھے پاکستان کے لیے اس کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید