اسلام آ باد/لندن(پی پی آ ئی، آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی آئندہ ماہ جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔ نواز شریف کی لیگل ٹیم نے بھی عندیہ دیدیا۔ نجی میڈیا نے دعویٰ کر تے ہو ئے کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف جولائی میں وطن واپس آسکتے ہیں۔ذرا ئع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم وطن کی واپسی سے قبل پہلے خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائیگا، نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ لندن سے خلیجی ریاست جائینگے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف لندن سے دبئی جائینگے، شہباز شریف اور نواز شریف کا سعودی عرب بھی جانے کا امکان ہے، وہ عید قربان لندن کے بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائینگے۔