ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی (90) سے زائد مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے(28)موٹرسائیکلیں (41) موبائل فونز (1)کار زیورات نقدی جانور اور قیمتی سامان سے محروم ہو گیے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے احمد بشیر کی 12 لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کر لی پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے سلیم کے گھر سے دس لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے سلام گل اور شکیل کے گھروں سے 10 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کے زیورات نقدی چوری کر لیے جبکہ اسی تھانے کے مختلف علاقوں سے نامعلوم ملزمان نے وقاص۔ زبیر۔ شہباز ۔امجد۔ محسن کی موٹر سائیکلوں چوری کر لیے پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے سے نامعلوم تین خواتین نے رفعت کی والدہ کا بیگ چوری کرلیا جس میں گیارہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھی جبکہ اسی تھانے کے علاقوں سے نامعلوم ملزمان نے سہیل احمد کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور جبکہ ناصر۔ کاشف۔ شعیب اور یعقوب کے موٹر سائیکلوں چوری کر لیے پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے غلام شبیر کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے محسن کا دو لاکھ کا موبائل فون جبکہ امجد کا موٹر سائیکل چوری کر لیا پولیس تھانہ نیو ملتان کے مختلف علاقوں سے نامعلوم ملزمان نے رحمان۔علی ساجد۔ عارف اور احمد علی کے موٹر سائیکلوں چوری کر لیے پولیس تھانہ نیو ملتان کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے بلال سے 2 لاکھ 88 ہزار روپے کی نقدی جبکہ طارق ۔ رمضان اور فلک شیر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے مختلف علاقوں میں مسلح ڈاکوؤں نے ناکے لگا کر راشد ۔ عمر ۔مجاہد ۔رضوان۔ طارق ۔ مظہر اقبال۔ علی ۔ عمران ۔ عا بد عرفان اور وقار سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے دلاور حسین سے موٹرسائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے راشد اور عمر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز موٹر سائیکلوں نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔