• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے وکلاء پر تشدد کیا جارہا ہے، آئی ایل ایف پشاور

پشاور(نیوزرپورٹر) انصاف لائز فورم پشاور نے پنجاب پولیس کی جانب سے رول آف لاء موومنٹ کے کو آرڈینیٹر سردارعظیم اللہ خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے،اس حوالے سے گزشتہ روز انصاف لائز فورم پشاور کا اجلاس سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ کے زیر صدارت پشاورہائیکور ٹ پشاور میں منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں آئی ایل ایف کے ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے مشترکہ طور پر لاہور ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن سردار عظیم اللہ خان  ایڈووکیٹ کی 21جون کی رات کو انکی گرفتاری اور گھر کی چاردیواری کے تقدس کو پال کرنے اورانکے اہل خانہ کی تضحیک کی پرزورمذمت کی، شرکاء کا مزید کہناتھاکہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے ، عوام اور وکلاء کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر گرفتارکرکے ان پر تشدد کیاجارہاہے جوکہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں،انھوں نے سردارعظیم اللہ کو فوری طور رہاکرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر نے بھی مطالبہ کیاہے ،بصورت دیگر وکلاء اپنا راستہ اور اپنی منزل خود طے کر ینگے۔
پشاور سے مزید