راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نےٹی ایچ کیو مری کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پورے ملک سے سارا سال مری کی سیر کے لئے آنے والوں اور مقامی آبادی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کے فراہمی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مری کو خصوصی بجٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتال میں بستروں کی اصل تعداد 82 بحال اور 14 مزید نرسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ہسپتال کا آپریشن تھیٹر ایک ہفتے میں فعال کر دیا جائے گا، مریضوں کے ڈائیلسز 15جو لائی سے شروع کئے جائیں گے۔ تمام کنسلٹنٹس اور ڈاکٹروں کو موسم گرما اور عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کے رش کے پیش نظر ڈیوٹی کا پابند کر دیا گیا ہے۔ زچہ خواتین اور اطفال سمیت تمام شعبوں اور پتھالوجی لیب میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور عملہ کہ موجودگی یقینی بنا رہے ہیں۔