اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تمام شرائط پوری کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے تو بسم اللہ، نہیں تو ہمارا گزارا ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ساتھیوں نے حج پر جانا ہے، کل ایک فلائٹ ارینج کی ہے اس سے پارلیمنٹیرینز استفادہ کر سکتے ہیں، وہاں حج کیلئے جائیں اور ملک کیلئے دعا کریں۔