دبئی(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اہل خانہ کے ہمراہ دبئی پہنچ گئیں۔ مریم نواز بغیر پروٹوکول کے لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی تھیں۔ مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لانج استعمال نہیں کیا تھا اور اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر انکے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لانج میں کرسیوں پر بیٹھی تھیں۔ اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں اور فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔