کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صدر کی موبائل مارکیٹ میں چوری کی انوکھی واردات ناکام ہو گئی۔چور دس گھنٹے موبائل مارکیٹ میں چھپا رہا اور دکان کے تالے کاٹ کر موبائل چوری کیے۔چوری شدہ موبائل چور نے اپنے جسم کے ساتھ ٹیپ سے چپکا لئے،صبح مارکیٹ کھلنے کے بعد باہر نکلنے لگا تو چوکیدار کو شک ہوگیا جس پر چور کی تلاشی لی گئی تو اسکے جسم سے اٹھارہ موبائل برآمد ہوئے۔