• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علی ؑ کی زندگی سیرت رسول ﷺ کا عملی نمونہ تھی، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؑ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت علی ؑنے اپنی زندگی کو سیرت رسول ﷺ کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ 23 رمضان عالمی یومِ القدس کے موقع پر منعقد ہونے والے اجتماعات کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ اپنا وقار قائم کرنے کیلئے حضرت علی ؑ کے طرز زندگی کو اپنائیں،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے حکمران امام علی ؑ کے طرز حکومت کو اپنا اسوہ قرار دیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی و خارجی معاملات میں امریکی مداخلت اورموجودہ وزیراعظم و دیگر کا امریکا کی تابعداری ملک و قوم کے وقار کے منافی اور غیرت و حمیت کے تقاضوں کے برعکس ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید