• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اہل کراچی کو جینے کا حق دینے کیلئے تیار نہیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے آنے والے حکمران مہنگائی کے اس دور میں اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے عوام پر پٹرول بم برسارہے ہیں، اہل کراچی بنیادی ضروریات پانی،بجلی،گیس سے محروم ہیں، انفرااسٹرکچرتباہ حال ہے،سڑکیں ٹوٹی،گٹر بہہ رہے ہیں، گلشن حدید آٹھ مہینے سے پانی سے محروم ہے، سندھ حکومت اہل کراچی کو جینے کا حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے، ان ظالم حکمرانوں کے خلاف اُٹھنا ہو گا،خاموشی کے بجائے گھروں سے نکلنے سے ہی مسائل حل ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ عام سوسائٹی حسر ت موہانی پارک میں جینے دو کراچی جلسہ عام و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے سے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں منعم ظفر نے پارک سے متصل پیور بلاک سڑک کا بھی افتتاح کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید