کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور خود کو گولی مار لی جس کے نتیجے میں بڑا بھائی 40 سالہ عارف نواز ولد اول دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا ،پولیس نے فائرنگ کرنے والے زخمی بھائی 30 سالہ محمد نذیر کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔