کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈاپ ٹاؤن میں کیرئیرٹرک میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 74 نئی موٹرسائیکلیں جل گئیں ، آگ بجھانے کے دوران ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق ٹرک کراچی سے ملتان جارہا تھا، آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی جسے عملے اور فائر بریگیڈ نے بجھادیا۔