کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح حضرت علی ؑ کا یومِ شہادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جائے گا ،مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان پر احتتام پزیر ہوگا ، بوتراب اسکاؤٹس قیادت کرینگے ، قبل ازیں ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی ،جلوس کے شرکا ایم اے جناح روڈ مسجد و امام بارگاہ علی رضا کے سامنے مولانا اصغر حسین شہیدی امامت میں نماز ادا کرینگے،اس موقع پر کراچی بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہوں اور اس سے متصل بازار اورگلیاں بند ہوں گی۔