• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھارت اعلامیہ خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہاہے کہ امریکا بھارت اعلامیہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قر بانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، اعلامیہ خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہے، پاکستان ایک مضبوط قوت ہے جس کی عوام اور افواج ہرشعبے میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھارت کی حمایت کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے،بھارت کے اپنے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،کشمیر میں طویل لاک ڈائون اس کی مثال ہے،پاکستان نے عالمی دہشت گردی کی جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں اس میں اسے جو نقصان برداشت کرنا پڑا اس سے آج بھی پاکستان کی معاشی صورت حال ابتر بنی ہوئی ہے، امریکا بھارت تعلقات سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا نہیں ہوگا، پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے چین، روس، ایران اور ترکی کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانا ہوگا،امریاک اور بھارت کو یاد رکھنا ہوگا کہ ‘پاکستان کل بھی اپنے بل بوتے پر کھڑاتھا اورآئندہ بھی اپنی طاقت سے ہی آگے بڑھے گا،امریکی دبائو سے باہر آکر ہمیں ملک کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی بنانا ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید