• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ،خریدار کم

لاہور (نسیم قریشی سے) قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں ،جوعام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں ایک مستقل مویشی منڈی شاہ پور کانجراں سمیت 9عارضی مویشی منڈیوں میں گنجائش سے زیادہ جانور موجود ہیں لیکن خریدار بہت کم ہیں ۔ ایک چھو ٹاسا بکرا 40ہزار روپے میں جبکہ ناسب سا بکرا 70ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے میں مناسب بکرے ایک لاکھ روپے سے 5لاکھ روپے میں فروخت کے لئےموجود ہیں۔ اسی طرح ایک چھوٹا بیل جسے ویہڑا کہتے، ویہڑی گائے، کٹا ڈیڑھ لاکھ روپے سے پونے 2لاکھ میں مل رہا ہے۔ 4من تک کا بڑا جانور 2لاکھ سے 5لاکھ روپے اونٹ ڈیڑھ لاکھ روپے سے لے کر 12لاکھ روپے تک کے مویشی منڈیوں میں موجود ہیں جبکہ بڑے جانوروں میں قربانی کا حصہ 27ہزار روپے سے لے کر 35ہزار روپے ہیں۔ خریداروں نے زیادہ قیمتوں کی شکایات کے انبار لگا دیئے جبکہ بیوپاریوں نے مویشی منڈیوں میں سہولتوں کے فقدان، جانوروں کے پینے کے پانی کی قلت، رات کے وقت بجلی نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔ بیوپاریوں نے سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی بھی شکایات کی ہیں جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابقاگر کسی کو شکایت ہے تو وہ شکایت ڈیکس پر شکایت درج کروائے ازالہ کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید