پشاور (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد 11 مزید ملزمان کو 27 جون تک عبوری ضمانت دیدیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے اور ریکارڈ طلب کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کامران، خالد جان، عاقب الرحمان، گل زمان، محبوب الرحمان، عبد اللہ جان، ملک امجد علی خان، محمد افضل خان، ارشد خان اسد علی اور اسد شاہ پر ا لزام ہے کہ انہوں نے نو اور دس مئی کو پشاور کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کی تھی جس کے بعد اُنکے خلاف دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کا مقدمات درج ہیں۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دی، عدالت نے تمام ملزمان کو 27 جون تک عبوری ضمانت دیدی اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔