کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگر نےبیان میں پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھنا چاہتیں۔ بیان میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انجینئر امیر مقام پارٹی کا اثاثہ اور مخلص لیڈر ہیں۔ ان پر اور ان کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔