• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دیوالیہ کرنیوالے آج ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ کرنے والے آج اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے ۔ 9 مئی کو ملک جلایا، فوجی ونجی املاک پر حملے کئے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سخت شرائط پہ آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا ، خود خلاف ورزی کی ، اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا ، پھر ملک اور معاہدے کیخلاف سازشیں بھی کیں۔

اہم خبریں سے مزید