کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے شیڈول منگل کو ممبئی میں پریس کانفرنس میں کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پاکستان کے تحفظات سمیت کئی اور اہم معاملات پر بریف کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے حوالے اعلان 100 ڈیز کاؤنٹ ڈاؤن پر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے دعوے کےمطابق پاکستان نے 15اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت سے مقابلے پر اتفاق کرلیا ہے۔تاہم ٹیم ممبئی نہیں جائیگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی احمد آباد جبکہ سیمی فائنل ممبئی اور کول کتہ میں رکھے گئے ہیں۔ تاہم پاکستان نے کوالیفائی کیا تو لاسٹ فور میچ کولکتہ میں کھیلا جائے گا، بھارت کے پہنچنے پر سیمی فائنل ممبئی میں ہوگا لیکن میچ میں حریف پاکستان ہونے پر اسے سیمی فائنل کولکتہ میں کھیلنا پڑیگا۔کیونکہ پاکستان ٹیم ممبئی میں میچ نہیں کھیلنا چاہے گی۔ ممکنہ طور گرین شرٹس تین میچز کولکتہ میں کھیلیں گے۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ وہ آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے میچوں کے مقامات کو تبدیل کرے۔