کراچی (جنگ نیوز) ومبلڈن چیمپئن قازقستان کی الینا رباکینا ومبلڈن ٹینس کے وارم اپ ایونٹ ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں۔ اس فیصلے کے بعد مبصرین کی جانب سے ان کی فٹنس پر شکوک کا اظہار کیا جارہا ہے۔ وہ فرنچ اوپن میں بھی تیسرے رائونڈ سے قبل دستبردار ہوگئی تھیں، جہاں انہیں ٹائٹل کیلئے فیورٹ سمجھا جارہا تھا۔