• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9مئی کو فساد پھیلانے کی کوشش کرنیوالی جماعت عوامی حمایت کھو چکی، احسن اقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ9مئی کو پاکستان میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کرنے والی جماعت عوامی حمایت کھوچکی ہے۔ ملک میں ایک قومی حکومت قائم ہے اور تمام اتحادی جماعتوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات ان کے سیاسی مقاصد سے زیادہ اہم ہیں اور یہی وقت ہے کہ اتفاق رائے پیدا کیا جائے ،معیشت کے تمام شعبوں ،اقتصادی ترقی اور برآمدات میں توسیع کے حصول کیلئے ٹیم پاکستان کے طور پر متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو یہاں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال ترقی کی کوششوں کو داغدار کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو جی ڈی پی میں تیز رفتار ترقی، ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب، برآمدات اور صنعتی پیداوار کی ضرورت ہے اور اتفاق رائے پر مبنی سیاسی، اقتصادی اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے ترقی کے مقاصد کے حصول کے لیے گورننس کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔