• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ روسی اور چینی جاسوسی کا مرکز بن گیا، سوئس انٹیلی جنس سروس

جنیوا (اے ایف پی) سوئس انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے نے سوئٹزرلینڈ، جو کہ کئی بین الاقوامی تنظیموں کا گھر ہے، کو روسی اور چینی جاسوسی کا مرکز بنا دیا ہے۔ فیڈرل انٹیلی جنس سروس (ایف آئی ایس) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ روس نے یورپ میں امن کے اصولوں پر مبنی آرڈر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ایف آئی ایس سوئٹزرلینڈ کی انسداد انٹیلی جنس کی انچارج ہے۔ ایف آئی ایس کا کہنا ہے کہ امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی فورمز، جیسے کہ اقوام متحدہ یا یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم، کی تاثیر میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ایک مستحکم نیو ورلڈ آرڈر کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید