لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے عید الضحیٰ پر مری میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح ہاؤس مری میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مری میں عید الضحیٰ کیلئے انتظامات تسلی بخش ہیں ، سیاحوں کی سہولت کیلئے مری میں پٹریاٹہ اور لوئر ٹوپہ پر موبائل کلینک قائم کئے گئے ہیں،ٹی ایچ کیو مری کو 14 نرسز فراہم کی گئی ہیں۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ عید الضحیٰ کے حوالے سے بنائے گے صفائی، سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پلانز پر سختی سے عمل کیا جائے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سات سہولت مراکز اور ایک کنٹرول روم میں 18 محکمے سیاحوں کی مدد کیلئے الرٹ ہیں اور 26 سی سی ٹی وے کیمروں سے مری کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔