• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور برطانیہ کا ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے پر اتفاق

لندن(آئی این پی)اسرائیل اور برطانیہ نے ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے،اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا،کوہن نے ٹویٹر پر کہا کہ میں نے اپنے دوست برطانوی وزیر خارجہ سے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بات کی اور ہم نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری طاقت بننے سے پوری دنیا بالخصوص مشرق وسطی اور خطے میں عدم استحکام پیدا ہو گا،کوہن نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ جلد ہی اسرائیل کا دورہ کریں گے،ایرانی اور مغربی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اتحادی واشنگٹن تہران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ ایسے اقدامات کا خاکہ پیش کیا جا سکے جن سے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

یورپ سے سے مزید