لاہور(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈھائی گھنٹے کی دوری پر ہیں ، پاکستان آکر انتخاب اتحاد کا بتائیں گے ، 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈز کو سزا دینا ناگزیر ہے.
9 مئی کے ماسٹر مائنڈز کو سزا دینا ناگزیر، ایک شخص کو سہولت دینے کیلئے جو کانٹے بوئے گئے، خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، ایک شخص کو سہولت دینے کے لئے جو کانٹے بوئے گئے اس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے.
ملکی معیشت کی تباہی وبربادی کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔