• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر کو فون، عید کی مبارکباد دی

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کو ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق وزیراعظم نے امیر قطر کو عیدالاضحٰی کی عید کی مبارک دی۔ وزیراعظم نے قطر کے عوام کو بھی عید کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امیر قطر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو عید کی مبارک دی اور جوابی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ اور گرمجوشی پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی مزید مظبوطی اور فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر باہمی مشاورت اور رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ امیر قطر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید