کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ، جمعرات کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے تحریک انصاف کی رکنیت اور عہدے چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہےکہ 9 مئی کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔