اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں غیر زرعی مقاصد کے لیے پانی کے استعمال میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، آئندہ3دہائیوں میں غیر زرعیطلب کیلئے آبپاشی کے10فیصد پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 4.9فیصد کی بلند شرح نمو اور 2047تک درجہ حرارت میں 3ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے ساتھ پانی کی طلب میں60فیصد اضافے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت کا بڑھنا پانی کے 15فیصد اضافی استعمال کی وجہ بنے گا ۔کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک برائے 35ـ2026 دستاویز کے مطابق غذائی تحفظ پر سمجھوتہ کیے بغیر اتنی بڑی مقدار کو تک کرنا ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لیے پانی کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کرنے، زرعی شعبے میں پانی کے استعمال کی کارکردگی بڑھانے اور پانی پر مبنی فصلوں سے دور رہنے کے لیے خاطر خواہ پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہوگی۔