• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر جلانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، چاہے مجھے بھی گرفتار کرلیں، فاروق ستار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستان کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی ممبر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، چاہیے مجھے بھی گرفتار کرلیں۔

 ڈمپر مافیا قانون کو ہاتھ میں لے کر شہر میں ریاست چلا رہا ہے، 100افراد ڈمپر گردی کا شکار ہوچکے ہیں، ان ڈمپر گردی کرنے والوں کی گرفاری کیلئے رینجرز کو کیوں نہیں بلایا جاتا، شہر میں لسانی فسادات کیلئے ایک بار پھر اسٹیج سجایا جارہا ہے، اس ساری صورتحال پر سندھ حکومت نے بے حسی دکھائی ہے، اگر اس معاملے پر شہر میں بڑا احتجاج ہوگا تو ہم لوگوں کو روک نہیں سکتے، آفاق احمد کی گرفتاری سے ڈمپر جلنا بند نہیں ہو جائینگے لوگوں کا صبر جواب دے چکا ہے، ان کو گرفتار کرنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا۔

ٹریفک حادثات پر حکومت سندھ واضح طور پر بے حس دیکھائی دیتی ہے، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، ڈمپر مافیا کا سربراہ 2018 میں پی ٹی آئی کا امیدوار اور سرگرم رکن رہ چکا ہے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی صفوں میں ایسے عناصر خلاف ایکشن لینا ہوگا۔

اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں پر ہجوم پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی پورے سندھ پر 16سالوں سے حکومت کر رہی۔ 

کراچی شہر میں بسنے والوں کی اب بس ہوچکی بشری ٰزیدی جیسے واقعات کو دہرایا جارہا، ایسا نہ ہو عوام میں لاوا پک رہا ہے وہ پھٹ جائے۔ ہم نے شہر میں آگ لگنے کو روک رکھا ہے۔ 

رینجرز شہر میں موجود ہے تو اسے کیوں نہیں بلایا جاتا ان حادثات میں بلڈنگ کنٹرول میں سسٹم چل رہا ہے زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں،ڈمپر اور کنٹینر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، ریاست کے اندر ریاست قائم کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید