قمبرعلی خان(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی (شہیدبھٹو) کا ایک اہم اجلاس محمد جان بروہی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی پی(ش ب) کے رہنماؤں برکت علی میرجت، حبیب پتوجو، اعجاز بلیدی، اللہ ڈنو گوپانگ، لالہ صالح چانڈیو اور مشتاق بروہی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اس موقع پر محمد جان بروہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ سے6غیر قانونی کینال نکالنے کے خلاف20فروری 2025کو ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سربراہی میں سکھر میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ودھرنہ دیا جائے گا جس میں پوری سندھ سے پیپلزپارٹی (ش ب) کے کارکنان اور دیگر شہریوں کے قافلے بڑی تعداد میں اس احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ 20فروری کی علی الصبح کو ضلع قمبر شہدادکوٹ سمیت سندھ بھر سے سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے نکلیں گے جو کہ رتوڈیرو بائی پاس پر اکٹھے ہونگے جہاں سے سکھر کیلئے مارچ کریں گے۔