اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ”کثیر الجہتی عمل اصلاحات اور عالمی گورننس میں بہتری‘‘ کے موضوع پر 18فروری 2025کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جائیں گے۔اجلاس چین کی جانب سے فروری 2025 کے مہینے کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے، دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ اجلاس چین کی جانب سے فروری 2025 کے مہینے کے لئے سلامتی کونسل کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کرینگے۔ پاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جو آج کے پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں کثیرالجہتی عمل کی کلیدی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔