• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالا کنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

لوئر دیر (این این آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید