کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اجلاس نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی زیر نگرانی ہوا جس میں نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کو صدر بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کو بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے مستعفی ہونے والے صدر امجد ستی کی جگہ صدر کے عہدہ پر فائز کیا گیا ۔ امجد پرویز ستی نے کچھ عرصہ قبل اپنا استعفیٰ چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو بھجوایا تھا جسکو منظور کرنے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے نئے صدر کی بقیہ مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی ۔