• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی۔ لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے۔ یہ عمارات دلچسپ و عجیب اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان عمارات کو دیکھ کر ان کو تعمیر کرنے والے ماہر تعمیرات کے فن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Teakettle Building

کافی مگ کی شکل میں تعمیر کی جانے والی یہ عمارت امریکامیں واقع ہے۔ یہ عمارت 1950 میں تعمیر کی گئی جو کہ ایک ریسٹورنٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی۔

Shark Bar

یہ دلچسپ عمارت ایک پرانی کشتی کی مدد سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ بانسوں پر کھڑی ہے۔ یہ عمارت روس کے علاقے Perm میں تعمیر کی گئی ہے۔

Guitar Museum

گٹار کی شکل میں تعمیر کی جانے والی یہ عمارت امریکہ میں ہے اور یہ دنیا کا واحد گٹار کی شکل تعمیر کیا جانے والا میوزیم ہے۔ یہ عمارت 1983 میں تعمیر کی گئی تھی۔

Piano shaped building

پیانو کی شکل میں ڈیزائن کی جانے والی یہ عمارت چین کے شہر Huainan میں واقع ہے۔ سال 2007 میں تعمیر کی جانے والی یہ دلچسپ عمارت رات کے وقت روشنیوں کی وجہ سے مزید پرکشش معلوم ہوتی ہے۔