کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کریگ بریتھ ویٹ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے۔ویسٹ انڈیز نے انٹیگا میں تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ٹیم میں جیسن ہولڈر، کائل مائرز، الزری جوزف اور روسٹن چیزشامل نہیں ہیں۔ویسٹ انڈیزکے زیادہ تر کھلاڑی ورلڈ کپ کوالیفائر کے بعد رپورٹ کریں گے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ 9 جولائی کو ختم ہو گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 جولائی سے شروع ہو گا۔