• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بہت جلد ورکرز کے درمیان ہوں گے، احسان الدین قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کوپاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں میاں نواز شریف جانثار تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان اور دیگر پارٹی ورکرز سے عید ملن پارٹی کے موقع پر جطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نےکہا کہ اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، بہت جلد نواز شریف پاکستان میں ورکرز کی درمیان میں ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جتنی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی،اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کی ترقی کے لیے نواز شریف کا پاکستان میں آنا بہت ضروری ہے، اس موقع پر قسور بھٹی، ستار خان اور دیگر پارٹی ورکرز بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید